عمران خان کی تصدیق

عمران خان کی تصدیق ، بیرسٹر گوہر، گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند قرار

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے حوالے سے عمران خان کی تصدیق بھی سامنے آ گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی تصدیق بھی سامنے آ گئی، انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آ رہا ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اس گفتگو میں عمران خان نے صحافیوں کو بتایا کہ میری ایک جگہ ایک ملاقات ہوئی ہے، میری جو بھی ملاقات کسی سے بھی ہوتی ہے، میں تب بتاتا ہوں جب بانی پی ٹی آئی کی مجھے ہدایت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں جو بھی کرتا ہوں وہ بانی ہی ٹی آئی کے لیے ہی کرتا ہوں اور ان کی ہدایات کے مطابق کرتا ہوں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے، ملکی استحکام کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے ہمشیہ کھلے تھے، دوسرے دروازے بند تھے، لیکن اب اگر بات چیت کا آغاز ہوا ہی اور بات آگے بڑھتی ہے تو یہ ملک کے استحکام کے لیے بہت اچھا ہو گا۔

ہمارے 2 ہی مطالبات ہیں کہ جوڈیشل بنے اور وہ دو واقعات کی انکوائری کرے۔ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ اگر بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند بات ہے، تمام مطالبات پیش کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں