ایسے کام چھوڑ دیئے جن سے اللہ ناراض ہو؛ اداکارہ لیلیٰ

لاہور۔فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ لیلیٰ نے رئیلٹی شو میں اپنے ماضی کے بولڈ پرفارمنسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال قبل ایسے کام چھوڑنے کا فیصلہ کیا جو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف تھے۔

لیلیٰ نے کہا کہ وہ رئیلٹی شو جیتنے کے لیے دعا کر رہی ہیں کیونکہ انعامی رقم سے وہ اپنا گھر اور ایک بڑی گاڑی خریدنے کا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کچھ لوگوں نے ان کے ماضی پر بات کرنے کے بجائے موجودہ سوچ اور تبدیلی کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے ان کے بیانات پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ لیلیٰ کی گفتگو بناوٹی محسوس نہیں ہوتی اور دعا کی کہ اللہ ان کی دعائیں قبول کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں