کراچی:پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے منگنی کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ منگنی کی تقریب نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے دانیال ظفر اور نور فاطمہ کے مبینہ رشتے سے متعلق مختلف تفصیلات اور سوشل میڈیا شواہد شیئر کیے جانے کے بعد منگنی کی قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا۔
مبینہ منگنی کی خبر پر مداحوں کے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ تاہم دانیال ظفر یا نور فاطمہ کی جانب سے تاحال منگنی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی لہٰذا فی الحال اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ ہی قرار دیا جا رہا ہے۔











