پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا ضروری ہوا تو ضرور لگائیں گے اور ایمرجنسی لگی تو وہ اکیلے ہی پی ٹی آئی کے لیے کافی ہوں گے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر مملکت وزیراعظم اور دیگر متعلقہ ادارے اگر سمجھیں کہ حالات خراب ہیں تو ایمرجنسی لگانے کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی پی ٹی آئی کے لوگ چھپ رہے ہیں اور گرفتاریاں دے رہے ہیں جبکہ وہ اس معاملے پر صرف بیانات نہیں دے رہے۔ میدان لگا تو انہیں دیکھ لیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پشاور میں لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نظر نہیں آرہی اور نہ ہی کوئی بینر دکھائی دیا ہے۔ لانگ مارچ میں صرف خود ساختہ گرفتاریاں اور روپوشیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ صوابی پار کرکے دکھائیں تو سہی۔ انہیں صوابی پار کرنے میں ایک ماہ لگ جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوگا۔











