لاس اینجلس ۔ہالی ووڈ کے معروف اداکار ایرن پال کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر مداحوں میں ان کی موت کی افواہیں پھیل گئیں۔
ایرن پال مقبول امریکی ڈراما سیریز ’بریکنگ بیڈ‘ میں جیسی پنک مین کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ انھوں نے 27 اگست کو اپنی 47ویں سالگرہ منائی ہے لیکن بہت زیادہ خوشگوار ثابت نہیں ہوئی۔
مداحوں اور دیگر افراد کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد کے لیے متعدد پوسٹس کی گئیں تاہم بعض پوسٹس کا انداز ایسا تھا جو عام طور پر کسی معروف شخصیت کے انتقال پر تعزیتی پیغامات میں دکھائی دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کے ایک حلقے نے ان پوسٹس کو غلط سمجھتے ہوئے یہ سمجھ لیا کہ ایرن پال انتقال کرگئے ہیں اور تعزیتوں کا اتنا تانتا بندھ گیا کہ اداکار کو مداخلت کرنا پڑی۔











