جینیفر لارنس نے آخر کار انسٹاگرام جوائن کر ہی لیا، اداکارہ کی ٹرولرز کو سخت وارننگ

ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے بالآخر انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنا لیا جہاں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔

اپنی پہلی ویڈیو میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں خبردار کیا کہ اگر کسی نے ان کے بارے میں منفی یا برا تبصرہ کیا تو وہ فوراً انسٹاگرام چھوڑ دیں گی۔ انہوں نے اسٹوری میں بھی لکھا کہ کوئی برا کمنٹ بچے پر منفی اثر ڈال سکتا ہے اور وہ بچہ خود ان کی ذات ہے۔

جینیفر لارنس نے انسٹاگرام پر @jlaw یوزرنیم منتخب کیا کیونکہ @jenniferlawrence پہلے ہی کسی اور کے پاس ہے۔ اداکارہ طویل عرصے سے سوشل میڈیا سے دور رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں