اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے اہل خانہ کو گھر سے نکال کر رہائشگاہ سیل کردی۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ حکومتی فسطائیت کا سلسلہ جاری ہے اور ظلم و جبر میں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انتظامیہ نے اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہوگئے۔
اسلم غوری نے کہا کہ قائد جمعیت نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں اور صبر و تحمل سے جبر کا مقابلہ کریں۔ کارکن پارٹی قیادت کی آئندہ ہدایات کا انتظار کریں۔











