کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

کرم:سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

ذرائع کے مطابق ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز سے فائرنگ کی گئی جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی سے جواب دیا۔

پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو توپ خانے سمیت مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ شدید جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی اشتعال انگیزی کا فوری جواب دینے کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں