وزیراعظم شہباز شریف اپنے مختصر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

نیویارک:وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے مختصر وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت امن و سلامتی کے معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

شہباز شریف اپنے خطاب میں تنازعات کے پرامن حل اور سفارت کاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور عالمی اقتصادی چیلنجز پر پاکستان کی ترجیحات بیان کریں گے۔

وزیراعظم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مسائل بھی عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے جبکہ دورہ نیویارک کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں