لاہور: اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی ہلاکت کو پولیس نے خودکشی قرار دے دیا

لاہور:اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر موت کو بظاہر خودکشی قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ارشمہ احمد ہاسٹل کے فلیٹ نمبر 203 میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور کچھ عرصہ قبل ہی فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارشمہ نے مبینہ طور پر پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد موت کی وجوہات سے متعلق مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں