امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن:امریکا نے سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشنز ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنوں کی ممکنہ فروخت بھی منظور کی گئی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق مجوزہ دفاعی سودوں سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون بہتر ہوگا۔

امریکا نے عمان کے لیے 188 ملین ڈالر کے F-16 سپورٹ معاہدے جبکہ عراق کے لیے 150 ملین ڈالر کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں