آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل اور ریڈار سسٹم کی تعمیر روکنے کیلئے امریکا کا نیا فوجی منصوبہ تیار

واشنگٹن: امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ایران کے میزائل اور ریڈار نظام کی دوبارہ تعمیر روکنے کے لیے محدود فوجی حملوں کے آپشن پر غورشروع کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد ایسے ایرانی نظام کو دوبارہ فعال ہونے سے روکنا ہے جو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق تین امریکی حکام نے بتایا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے گزشتہ ہفتے کے دوران محدود فوجی کارروائی کا منصوبہ تیار کیا تھا، جبکہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں