میری زندگی، میری مرضی؛ علیزے شاہ کا مختصر لباس پہننے پر جواب

لاہور۔اپنے بے باک خیالات اور لباس کے انتخاب کے لیے مشہور ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

انسٹاگرام پر 43 لاکھ فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کو اپنے مختلف لائف اسٹائل اور بے باک انداز کے باعث اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

اداکارہ علیزے شاہ نے مختصر لباس پہنی ہوئی تصاویر پر تنقید کرنے والو کو جواب دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں۔

علیزے نے مزید کہا کہ میری ماں نے مجھے کبھی دقیانوسی خیالات میں قید نہیں کیا۔ انہوں نے میری محبت کے ساتھ پرورش کی، پابندیوں کے ساتھ نہیں۔

اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ یہ صرف لباس کی بات نہیں، بلکہ کنٹرول کی بات ہے۔ لوگ صرف اس لیے تکلیف میں ہیں کہ میں پر اعتماد ہوں؟ میں کسی کی قبولیت کی محتاج نہیں۔

علیزے شاہ نے مزید کہا کہ میری زندگی، میری مرضی ہے۔ جو لوگ دوسروں پر فتوے لگاتے ہیں، انہیں اپنے اعمال پر غور کرنا چاہیے۔

اداکارہ علیزے شاہ کی اس پوسٹ پر جہاں کئی لوگوں نے ان کے خیالات کو سراہا، وہیں کچھ صارفین نے سخت تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں