میری ڈانس ویڈیو سے شوہر اور سسرالیوں کو مسئلہ نہیں، لوگوں کو پتا نہیں کیوں ہے؛ اداکارہ

لاہور۔ابھرتی ہوئی اداکارہ ریحام رفیق نے حالیہ انٹرویو میں اپنے رقص کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

ریحام رفیق نے کہا کہ میرے رقص سے نہ تو شوہر اور نہ ہی سسرال والوں کو کوئی مسئلہ ہے لیکن پتا نہیں لوگ اسے مسئلہ کیوں بنا رہے ہیں۔

ریحام نے مزید بتایا کہ آرٹس کونسل میں ڈانس مقابلہ جیتا تھا اور کئی فلموں میں ہیروئنز کے ساتھ گروپ ڈانس میں حصہ لے چکی ہیں۔

اداکارہ رفیق نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے، رقص ایک آرٹ ہے لیکن اس کی قدر نہیں کی جاتی بلکہ تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

ریحام نے کہا کہ ڈانسرز کو ہی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا بلکہ ان کی فیملی پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ریحام رفیق کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر اداکارہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں