حج کے مقدس مناسک جاری ہیں اور دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ اسلام آج حج کے رکنِ اعظم ’’وقوفِ عرفہ‘‘ کی ادائیگی کیلئے میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے۔
مکہ مکرمہ سے حجاج کرام قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچے جہاں انہوں نے نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کیں۔ عازمینِ حج نے منیٰ میں رات عبادات، ذکر و اذکار اور تلاوتِ قرآن پاک میں گزاری جبکہ ہر طرف ’لبیک اللھم لبیک‘ کی روح پرور صدائیں گونجتی رہیں۔
آج 9 ذوالحجہ کو حجاج کرام میدانِ عرفات میں جمع ہو کر خطبۂ حج سنیں گے، جو مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔ اس موقع پر ظہر اور عصر کی نمازیں قصر کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔











