اسلام آباد۔عید کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار دوبارہ تبدیل کر دیئے گئے۔اسلام آباد میں مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے توانائی بچت کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مارکیٹس اور شاپنگ مال رات آٹھ بجے بند ہوں گے۔
ہسپتال، فارمیسیز،لیبارٹریزاورمیڈیکل اسٹورزپابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔پیٹرول پمپس اورسی این جی اسٹیشنزمعمول کےمطابق کھلےرہیں گے۔
دودھ اورڈیری شاپس پرنئےاوقات کارکی پابندی لاگونہیں ہوگی۔جمز، پیڈل کورٹس سمیت اسپورٹس سہولیات کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
آئی ٹی کمپنیاں اورکال سینٹرزمعمول کےمطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔ریسٹورنٹس، فوڈآئوٹ لیٹس اورتندوررات 10بجےبند ہوں گے۔
کریانہ، سبزی، پھل اوربیکری شاپس کیلئے بھی رات 10 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیک اوےاورہوم ڈیلیوری سروس پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔شادی ہالز، مارکیز اور نجی تقریبات کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن اگلے احکامات تک مؤثر رہےگا۔











