معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسے ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

لیجنڈری امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت سے متعلق جاری تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، جس کے بعد حکام نے ان کی وفات کی اصل وجہ بھی واضح کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلک ہوگن جن کا اصل نام ٹیری جینی بولیا تھا، جولائی 2025 میں 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کلیئر واٹر کے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ ایک طبی ایمرجنسی کا معاملہ تھا اور اس میں کسی قسم کے جرم یا سازش کے شواہد نہیں ملے۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا ہے اور حکام نے ان کی موت کو قدرتی وجوہات کے نتیجے میں ہونے والی موت قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں