0

ٹی20 ورلڈکپ میں کون کھیلے گا؟ فہرست تیار

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز اور ٹی20 ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز نے کپتان بابراعظم سے مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق کاکول اکیڈمی کے ٹرینرز کی حتمی فٹنس رپورٹ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 5 اپریل تک کردیا جائے گا۔

اسی طرح ورلڈکپ کیلئے 20 سے 21 رکنی پول آف پلیئرز کی فہرست کو فائنل کرنے کے بعد حتمی منظوری کیلئے پی سی بی چیئرمین کے حوالے کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد قومی ٹیم کو آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی20 میچز کھیلنے جانا ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست یکم مئی تک آئی سی سی کو جمع کروانی ہے، قواعد کے تحت 25 مئی تک اسکواڈ میں تبدیلی ممکن ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پول آف پلیئرز میں پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس پر اوپنر عثمان خان کو رکھا جارہا ہے۔ ریٹائرمنٹ واپس لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کا نام بھی مجوزہ لسٹ میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں