معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔
پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سینیئر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ ہم نے ایک سال پہلے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ہم ہمیشہ کہتے تھے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا۔ ہم تب بھی تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں، کسی کو شک ہے تو اس کی ایک قسط ہم نے دکھائی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی اور معرکہ حق میں ہم نے جنگ کی جہت کو بدل دیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وار میں دشمن کو جنگ میں شکست دی جو فضا، زمین، سمندر اور سائبر میں تھی۔











