مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران نے جنگ کے خاتمے کے لیے بھیجے گئے اپنے جواب میں محدود مدت کے لیے یورینیم افزودگی روکنے پر آمادگی ظاہر کی ہے تاہم امریکا کی طویل المدتی شرائط ماننے سے انکار کردیا۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی جانب سے ایران سے 20 برس تک یورینیم افزودگی نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسے ایرانی قیادت نے ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔











