ایران کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، یورینیم قبضے میں لیا جائے گا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ایران کے پاس موجود یورینیم قبضے میں لیا جائے گا۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے پر غور کرنے سے پہلے ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کا ذخیرہ باہر نکال دیا جائے گا۔

ایران کے خلاف جنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ابھی ختم نہیں ہوئی کیونکہ وہاں اب جوہری مواد، افزودہ یورینیم موجود ہے جو ایران سے واپس لینا ہوگا، تاحال یورینیم کی تنصیبات ہیں جنہیں ناکارہ بنانا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں