روس کا دنیا کے طاقتور ترین جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ، امریکا اور یورپ میں تشویش

روس نے اپنے جدید ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’سرمت‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، جسے روسی صدر پیوٹن نے دنیا کا سب سے طاقتور جوہری میزائل قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی اسٹریٹیجک میزائل فورسز کے کمانڈر سرگئی کاراکائیف نے منگل کے روز صدر پیوٹن کو میزائل کے کامیاب تجربے سے متعلق بریفنگ دی۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس رواں سال کے اختتام تک سرمت میزائل کو باضابطہ طور پر اپنی فوجی سروس میں شامل کر لے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جدید جوہری میزائل ہزاروں میل دور امریکا اور یورپ میں اہداف کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں