وزیراعظم سینے پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا ڈرامہ بند کریں، حافظ نعیم

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو ملک گیر شٹر ڈائون ،پہیہ جام ہوگا، سڑکیں بلاک کردیں گے، حکمران عوام کا خون نچوڑنا بند کریں۔ 18مئی کو پٹرولیم لیوی کو آئینی عدالت میں چیلنج کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد آب پارہ چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بڑے احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسلام آباد سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا آغاز ہوگیا، ہفتہ کو چترال اور اس سے اگلے روز دیر پائیں میں تاریخی جلسے ہوں گے، ملک گیر ہڑتال اورپہیہ جام پر مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، احتجاجی تحریک میں عید کے بعد مزید تیزی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں