امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، ایران

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو آگاہ کیا ہے کہ امریکا کے ضرورت سے زیادہ مطالبات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

عراقچی نے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک گفتگو میں مؤقف اختیار کیا کہ امریکا ماضی میں ٹوٹے ہوئے وعدوں، متضاد پالیسیوں اور فوجی کارروائیوں کے ذریعے سفارت کاری کو نقصان پہنچا چکا ہے، تاہم اس کے باوجود ایران پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی سے حصہ لے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں