امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں
جس کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کی بحالی اور ایران کو عالمی منڈی میں آزادانہ تیل فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
دونوں ممالک ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے قریب ہیں، جس کی مدت ابتدائی طور پر 60 روز ہوگی جبکہ باہمی رضامندی سے اس میں توسیع بھی ممکن ہوگی۔
معاہدے کے دوران ایران آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول ٹیکس کے بین الاقوامی بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھے گا۔
اس دوران ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے سے متعلق مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے بدلے امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد بعض پابندیاں نرم کرے گا اور اقتصادی پابندیوں میں بھی نرمی دی جائے گی تاکہ ایران عالمی مارکیٹ میں آزادانہ طور پر تیل فروخت کر سکے۔











