پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ بھارتی کوششیں بے سود ثابت؛ عرب میڈیا

عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں اور ناکام ہوگئیں۔

پاکستان نے اس عرصے میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کو برقرار رکھا اور کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی مسلم دنیا، خلیجی ممالک اور مختلف بین الاقوامی فورمز میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں