نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ایس ای سی پی نے سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس فریم ورک متعارف کرا دیا

اسلام آباد۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ کمپنی ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق رجسٹرڈ، فعال اور قانونی تقاضے پورے کرتی ہے۔

سرٹیفکیٹ ایس ای سی پی کے ریکارڈ کی بنیاد پر اس بات کی تصدیق فراہم کرے گا کہ کمپنی کے خلاف کسی قسم کی کمپلاٗنس یا دیگر شکایات موجود نہیں۔

یہ فریم ورک ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز بشمول سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرکاری حکام، کاروباری شراکت داروں اور دیگر مارکیٹ کے شرکاء کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے۔

یہ کسی بھی کمپنی کی قانونی اور تعمیلی حیثیت کی قابلِ اعتماد تصدیق فراہم کرتا ہے، جس سے ریگولیٹری کمپلاٗنس میں اضافہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر فعال کمپنی ، یا ایسی کمپنی جو کسی تنازعہ، انکوائری یا تحقیقات کی زد میں ہو، یا اس کی ریٹرن یا فائلنگز مکمل نہ ہوں یا زیرِ التوا ہو، یا جہاں کمپنی کا ایس ای سی پی کے رجسٹر میں ریکارڈ نامکمل، غلط یا گمراہ کن ہو، تو ایسی صورت میں سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس جاری نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں