لبنان پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر ٹرمپ طیش میں آگئے، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دے دیا

امریکی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیر معمولی کشیدگی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید برہمی اور سخت الفاظ کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں حملے جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور انہیں انتہائی جذباتی انداز میں پاگل اور ناشکرا جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔ بات چیت کے دوران ماحول کئی بار انتہائی تلخ ہو گیا۔

اس سخت ردعمل کا پس منظر لبنان میں جاری کشیدگی اور ایران کی جانب سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی نئی سفارتی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں واشنگٹن کو خدشہ تھا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں