آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے مہاجر نشستوں کے معاملے پر احتجاجی سیاست مسترد کر دی

آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس 1 (2026ء) پر دی گئی رائے نے مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومت کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا اوراحتجاجی سیاست مسترد کر دی۔

صدر آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے حکومت کے مشورے پر آئین کے آرٹیکل 46-A کے تحت صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا۔

آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس 1 (2026ء) کے مطابق قرار دیا کہ 12 مہاجر نشستیں *آرٹیکل 22* کے تحت آئینی تحفظ رکھتی ہیں اور انہیں انتظامی فیصلے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، مہاجر نشستوں کی تاریخی بنیاد *1960، 1964، 1970* کے قوانین، عبوری آئینی انتظامات، *1974* کے آئین اور *1975* کے ایکٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں