وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا ہے اور اگلے چند گھنٹوں میں عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پیش رفت کا امکان ہے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطہ حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔
ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹوں میں پیش رفت کا امکان ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت سہیل آفریدی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔











