امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ترکیہ، قطر اور برطانیہ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور سلامتی کے پائیدار ماحول کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔
انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بیان بازی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر مکمل چوکسی اختیار کریں۔
اردوان نے کہا کہ خطے کو طویل عرصے سے امن کے ماحول کی ضرورت ہے اور انقرہ اس سمت میں جاری سفارتی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔











