پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی توانائی منڈی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ جو عالمی معیار کا تیل سمجھا جاتا ہے 3.8 فیصد کمی کے بعد 84.02 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ امریکی خام تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ اس معاہدے پر باقاعدہ دستخطی تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تیل کی ترسیل دوبارہ شروع ہوگی جس کے بعد مارکیٹ میں مزید مثبت ردعمل سامنے آیا۔











