امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے پر صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کر دیئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہو چکے ہیں جس پر میں نے خود اور نائب صدر نے دستخط کیے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے گزشتہ روز معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ایک اور سینئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی بحران کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے پر امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔











