امریکا نے اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ زیر غور مجوزہ معاہدے اور مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کے بعد دونوں اتحادی ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والی مجوزہ مفاہمتی یادداشت کا متن دیکھنے کے لیے باضابطہ درخواست دی تھی، تاہم امریکی حکام نے قومی سلامتی اور حساس سفارتی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ درخواست مسترد کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں