فیفا ورلڈ کپ 2026 میں گولوں کی بارش نے فٹبال کی تاریخ بدل دی ہے، جہاں ٹورنامنٹ نے صرف 33 ویں میچ میں 100 گول کا سنگِ میل عبور کر لیا جو گزشتہ 68 سال میں سب سے تیز رفتار ریکارڈ ہے۔
یہ تاریخی لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نیدرلینڈز کے اسٹار اسٹرائیکر کوڈی گیپکو نے سویڈن کے خلاف 5-1 کی شاندار فتح میں تیسرا گول اسکور کر کے سنچری مکمل کی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2026 کے اس ٹورنامنٹ میں گول اسکورنگ کی اوسط 3.09 فی میچ تک پہنچ گئی ہے اور ماہرین کے مطابق یہ ایڈیشن 300 سے زائد گولز تک بھی جا سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ 1958 کے بعد اتنے کم میچز میں 100 گول مکمل ہوئے ہیں۔ اس سے بھی تیز رفتار ریکارڈ صرف 1954 کے ورلڈ کپ میں بنا تھا جب صرف 20 میچز میں یہ ہدف حاصل ہوا تھا۔











