مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
اس شاندار فتح میں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے مرکزی کردار ادا کیا جن کی عمدہ کارکردگی نے ٹیم کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن کردیں۔
میچ کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے بہتر حکمت عملی اپنائی اور کارنر کک پر فن سرمین کے ہیڈر کی بدولت برتری حاصل کرلی۔
مصر وقفے تک ایک گول کے خسارے میں رہا تاہم دوسرے ہاف میں ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔











