عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی مولانا فضل الرحمن سے ثالثی کی اپیل

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین نے کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر مولانا فضل الرحمان سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کر دی۔

سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان ایک بیان میں کہا کہ آج میں یہ گفتگو ایسے موقع پر کر رہا ہوں جب کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے اندر کشمیری عوام اور پاکستان کی عوام انتہائی فکر مند ہے، پاکستانی قوم کشمیر کے امن و امان اور سلامتی کے لیے فکر مند ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین سردار عمر عزیز ، خواجہ مہران ایڈوکیٹ، شوکت نواز میر نے مجھے دستخط کرکے ایک مراسلہ بھیجا ہے۔

انہوں کشمیر میں پیدا بحران اور کشیدہ صورتحال میں ثالثی کا کردار آدا کرنے کے لیے اپیل کی ہے اور میں نے کشمیر اور پاکستان کے بہترین مفاد کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے حامی بھری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں