حکومت نے پیٹرول مہنگا کردیا

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت زمین بوس؛ جنگ سے پہلی والی سطح پر آگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے اعداد و شمار کے مطابق خام تیل برینٹ کروڈ 74.80 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا جو بعد میں مزید گر کر تقریباً 73.8 ڈالر فی بیرل تک بھی پہنچ گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے آئی ہے جو فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ کشیدگی شروع ہونے سے پہلے کی سطح کے قریب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں