آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے 33 فی کلو گرام کی کمی کر دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
حالیہ کمی کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 فی کلو ہوگی جبکہ ایل پی جی کا گھریلوسلینڈر794 روپے 5 پیسے سستا کردیا گیا۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔











