دوحہ: قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے اختتام کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ قطری حکام نے مذاکرات کو “مثبت پیش رفت” قرار دیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے خدشات میں کمی آئی اور تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 73 سینٹ یا 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 1.21 فیصد کمی کے بعد 67.75 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تجارتی سیشن میں بھی دونوں عالمی معیار کے خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد سے زائد گر گئی تھیں، جو گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح سمجھی جا رہی ہیں۔











