قطر اور پاکستان کے ثالثوں کی امریکی و ایرانی مذاکرات کاروں سے ملاقاتیں، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: قطر میں امریکا اور ایران کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فریقین نے جلد اگلے دور کی بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطر اور پاکستان کے ثالثوں نے آج دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔

مذاکرات میں لیک لوسرن سربراہی اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا گیا اور مختلف اہم نکات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں