آؤ! ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایران کا امریکا کو چیلنج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تیل برآمد کرنے والے اہم مرکز خارگ جزیرے پر حملے کی دھمکی پر ایران نے کہا ہے کہ تم آؤ، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں۔

امریکا کے ایران پر حملوں کے جواب میں ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جبکہ اور یہ اعلان کیا ہے کہ تہران کسی بھی قسم کی کشیدگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ٹرمپ کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے دو ٹوک پیغام کے ساتھ امریکی دھمکی کو مسترد کردیا۔.

انہوں نے کہا کہ آؤً ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔ خارگ جزیرے کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب عراقچی کا کہنا تھا کہ جارحانہ بیان بازی کبھی بھی ایرانی قوم کے وقار یا لچک کو کم نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں