سوشل میڈیا کے منفی اثرات کیخلاف بڑا اقدام، عالمی سطح پر کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہونے لگی۔
بچوں کی اخلاقی تربیت سمیت ذہنی اور جسمانی صحت پر بڑھتے ہوئے سوشل میڈیا کے منفی اثرات نے دنیا بھر کو جھنجھوڑ دیا۔
عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق دنیا بھر میں آن لائن پلیٹ فارمز کو ضابطے میں لانے والے ممالک کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
آسٹریلیا کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے، 16 سال سے کم عمر صارفین کو بلاک نہ کرنے پر آسٹریلوی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 49.5 ملین ڈالر تک جرمانے کا سامنا ہوگا۔
بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مختلف ممالک کا سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنا خوش آئند اقدام ہے۔ بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پاکستان میں بھی عالمی طرز پر آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی سے متعلق قانون سازی ناگزیر ہو چکی ہے۔











