افسوسناک خبر،سعودی عرب میں 6پاکستانی جاں بحق

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعے کے بعد پاکستانی سفارت خانہ متاثرہ خاندانوں کی مدد اور قانونی کارروائی کے لیے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

یہ حادثہ گزشتہ شب ریاض کے علاقے منفوحہ میں پیش آیا، جہاں گیس سلینڈر میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے باعث متعدد افراد متاثر ہوئے، جن میں 6 پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔

دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ سعودی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم واقعے کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں