پاک چین افواج علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلیے حقیقی شراکت دار ہیں، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین افواج علاقائی امن اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے حقیقی شراکت دار ہیں۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 99 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا، جس میں پاک چین دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ عسکری و سفارتی حکام نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ تھے جب کہ چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

فیلڈ مارشل، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا جی ایچ کیو میں خیرمقدم کرتے ہوئے پیپلز لبریشن آرمی کو اس کے 99ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں