اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجی گئی باضابطہ دعوت قبول کر لی ہے۔
ایشین گیمز کے لیے جاپان روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم 8 ستمبر سے 15 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا میں بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور تربیتی سیشنز میں شرکت کرے گی۔
یہ دورہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ اور ایشین گیمز کے درمیانی وقفے میں ہوگا، جس سے قومی ٹیم کو ایشین گیمز جیسے اہم ایونٹ سے قبل جنوبی کوریا کی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین حریفانہ ماحول اور بین الاقوامی میچ پریکٹس میسر آئے گی۔
سیریز کا حتمی شیڈول اور دیگر انتظامات جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی مشاورت سے طے کیے جا رہے ہیں، جن کا مکمل اعلان جلد کر دیا جائے گا۔











