اسلام آباد۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ جواب دہندگان اور توہین عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں۔
پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔











