سنسنی خیزی اور فیک نیوز میں بھارتی میڈیا سب سے آگے, امریکی سفیر

بھارت میں امریکی سفیر نے بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا میں سنسنی خیزی کی انتہا ہے ، خبر، تجزیے اور حقیقت کا فرق مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے.

امریکی سفیر سرجیو گور نے کہا کہ شام 6 بجے 8 اور رات 10 بجے 12 افراد بیک وقت چیختے ہیں، یہ نیوز شو ہے یا شور شرابا. بھارتی ٹاک شوز کی چیخ و پکار میں گفتگو سمجھنا بالکل ناممکن ہوچکا ہے.

انہوں نے کہا کہ مداخلتت اور روکنے کے باوجود مہمانوں کو مسلسل چیخنے کی تربیت کہاں سے ملتی ہے؟ امریکا میں فیک نیوز کو بڑا مسئلہ سمجھتا تھا لیکن بھارتی میڈیا سب سے آگے نکل گیا.

امریکی سفیر کے تبصروں نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں گمراہ کن رپورٹنگ اور فیک نیوز کے بڑھتے رجحان کو بے نقاب کر دیا. امریکی بیانیے، سنسنی خیزی اور غیرمصدقہ دعوؤں سے بھارتی میڈیا اپنی عالمی ساکھ مسلسل کھو رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں