ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کے مشہور ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول میں استعمال ہونے والی گیند 25 لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔
1986 کے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل میں پیش آیا تھا، جب میراڈونا نے انگلینڈ کے گول کیپر پیٹر شلٹن کو چکمہ دیتے ہوئے ہاتھ سے گیند جال میں پہنچائی۔
اسی میچ میں میراڈونا نے شاندار ڈرِبلنگ کے ذریعے انگلینڈ کے پانچ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر دوسرا گول کیا جسے بعد میں ’گول آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا۔











