رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی جامع جائزہ رپورٹ میں نوجوانوں میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے صحت پر منفی اثرات سے خبردار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے لیے ویپنگ کے بچوں اور نوجوانوں پر اثرات سے متعلق ہزاروں تحقیقی مطالعات کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران نوجوانوں میں ویپنگ کا استعمال 10 گنا بڑھ چکا ہے اور بہت سے نوجوان کم عمری ہی میں اس عادت کا شکار ہو رہے ہیں۔
تحقیق میں ویپنگ کو کھانسی، سانس میں سیٹی، برونکائٹس کی علامات اور دمے کی شدت میں اضافے سے جوڑا گیا ہے۔











